ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل میں بنگلورو اےٹی ایس کے ذریعے  بم دھماکہ ملزموں کی جائیداد کی تفتیش

بھٹکل میں بنگلورو اےٹی ایس کے ذریعے  بم دھماکہ ملزموں کی جائیداد کی تفتیش

Sat, 18 Dec 2021 17:53:52    S.O. News Service

بھٹکل:18 ؍ ڈسمبر(ایس اؤ نیوز) انسداد دہشت گردی دستہ (اے ٹی ایس )بنگلورو کے چینّا  سوامی اسٹیڈیم میں ہوئے بم دھماکے کے ملزموں کی جائیداد ضبط کرنے کی کارروائی شروع کرتےہوئے شہر بھٹکل کے مختلف علاقوں میں تفتیشی کارروائی انجام دی گئی ہے۔

کنڑا کے معروف  روزنامہ  پرجاوانی کی رپورٹ کے مطابق معاملے کے ملزم بھٹکل کے ریاض اور اقبال جو اس وقت مفرورقرار دئیے گئےہیں۔ شہر  میں ان کی  ملکیت کو ضبط کرنے کےلئے عدالت کی طرف سے حکم جاری ہونے  کے بعد اے ٹی ایس بنگلورو کے افسران نے  جمعہ کو بھٹکل میں تفتیشی کارروائی انجام دی۔ سی پی آئی کی قیادت میں افسران بھٹکل کے بندر روڈ  اور جالی  حدود میں پر واقع ان کے رشتہ داروں کے گھروں میں جاکر  تفتیش کی ہے،  اس کے علاوہ بھٹکل میونسپالٹی ، جالی پٹن پنچایت، محکمہ تحصیل  اورپولس تھانوں کو نوٹس جاری کرتےہوئےکہاہے کہ ملزموں کے نام پر موجود جائیداد سمیت دیگر جانکاری  فراہم کی جائے۔


Share: